کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان کے محنت کشوں کی جانفشانی کی قدر کرتے ہیں پی آئی. سوئی سدرن گیسں و دیگر اداروں کے مزدوروں کے حقوق اور انکے مسائل چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں حل کرائیں گے اور انکی جدوجہد کو ایک طرف ملک کی معاشی ترقی کا سبب تو دوسری جانب مزدوروں و مالکان کو شراکت دار سمجھتے ہیں یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ لیبر ونگ کے تحت مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ میں اجتماع سے کیا اس موقع پر مسلم لیگ لیبر ونگ سندھ کے عبد القیوم زئی نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرینگے اسوقت اداروں میں محنتوں کشوں پر مختلف پابندیوں کے خلاف ہر سطح جدوجہد کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ مزدوروں کو لیبر قوانین کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ. مسلم لیگ لیبر ونگ (ن) کے صدر اخلاق ہاشمی. نعیم خان. سید مشرف علی. وسیم انجم. اقبال شیخ. سید شاکر علی. ملک افضل. اختر الاسلام. حسین بھائی. میڈم ڈیسوزا. چاچا فقیر محمد قریشی. صادق تنولی. خرم شاہد ایڈوکیٹ. عابد خان. حنیف وارثی. قاضی احسن قمر. فیضان انیس. علی عظمت میمن. ملک رافیل و دیگر نے بھی خطاب کیا.