کرناٹک( نمائندہ خصوصی)
کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران میسورو روڈ شو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو موبائل فون مارنے کی کوشش کی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مجمع سے پھینکا گیا موبائل فون مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی کا میسورو میں روڈ شو ہو رہا تھا جب ایک خاتون کا موبائل فون نریندر مودی کی ٹرک کی چھت پر جا گرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا وزیر اعظم نریندر مودی اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے حفاظت میں تھے، جبکہ موبائل فون پھینکنے کا واقعہ جذبات میں پیش آ گیا تھا.پولیس کے مطابق خاتون بے جے پی کی رکن ہیں، موبائل پھینکنے کے پیچھے ان کے کوئی پوشیدہ عزائم نہیں تھے، وہ ایک غیر ارادی واقعہ تھاپولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد اسپیشل پروٹیکشن گروپ نے خاتون کو اپنا موبائل فون واپس کر دیا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ریاستی اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی وہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں روڈ شو کر رہے تھے۔