کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کرنے جب تمہارے دوراقتدار میں پولیس آتی تھی تب ہمارے لیڈر ہمت سے گرفتاریاں دیتے تھے ، وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ تمہارے اور پرویز الہٰی (پنجاب کے ڈاکو نمبر ون ) کی طرح ڈرپوک بن کر بھاگ نہیں جاتے تھے،منی لانڈرنگ کے ڈکلیئر شہنشاہ تو عمران تم خود ہو۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے تمہارے چہرے سے شرافت اور ایمانداری کا نقاب اتار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ گوگی اور عثمان بزدار کے ذریعے اربوں روپے بنی گالا میں جمع کئے گئے۔ اس تاریخی کرپشن کا حساب تم جیسے ڈاکوؤں کو تو دینا پڑے گا۔