کراچی(نمائندہ خصوصی )محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے سیکریٹری عبدالحلیم شیخ آج 30 اپریل کو رٹائرڈ ہوگئے،اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور اسٹاف ممبرز نےعبدالحلیم شیخ کےریٹائرڈ ہونےکےاعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری ایس جی اے سی ڈی کیپٹن رٹائرڈ الطاف ساریو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ کرن شیخ، ایم ڈی ماس ٹرانزٹ کمال حکیم،سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی نذر حسین شاھانی،پی ڈی بی آر ٹی ییلو لائن امیرافضل اویسی، جنرل مینیجرآپریشن بی آرٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پیر سجاد سرھندی، لیگل کنسلٹنٹ یار محمد میرجت، سیکشن آفیسرز، سید عمران نقی، غلام فاروق منگریو،محمد یوسف میمن اور افسران و اسٹاف ممبرز شریک ہوئے. افسران نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رٹائرڈ ہونے والے سیکریٹری عبدالحلیم شیخ کا محکمہ ٹرانسپورٹ عامہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار رہا، بلخصوص عبدالحلیم شیخ نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں عوامی سہولیات کے لئے بسیں لانے اور چلوانے اور بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا،بی آر ٹی اورنج لائن، پیپلز بس سروس، الیکٹرک بس سروس چلانے اور دیگر منصوبوں پر وقت پر کام شروع کروایا جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، موصوف انتہائی نیک اورباکردار شخصیت کے مالک ہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے ہونے والی کمی پوری نہیں کی جاسکتی تاہم ان کی خدمات سے استفادہ کرتےرہیں گے، ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے، ریٹائر ہونے والے سیکریٹری عبدالحلیم شیخ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسٹاف سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ اور کہا کہ اللہ پاک کی مہربانی سے مجھے کاموں کا جو کریڈٹ ملا ہے وہ تمام ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی این ڈی، سیکریٹری خزانہ کے تعاون اور تمام افسران و ملازمین سے ملکر ان کاموں کو منزل تک پہنچایا، آخر میں رٹائرڈ ہونے والے سیکریٹری عبدالحلیم شیخ کو افسران و ملازمین نے گلدسے اور سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا،