اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پاک فضائیہ کی جانب سے انخلا کا مشن پوری تندہی سے جاری ہے۔ آج صبح پاک فضائیہ کا ایک اور ایئربس طیارہ 140 ہم وطنوں، بشمول بچوں اور اہل خانہ، کو لے کر بحفاظت کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان ایئر فورس وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مشن کو اس عہد کے ساتھ انجام دے رہی ہے کہ تنازعہ زدہ علاقے میں پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی بحفاظت وطن واپسی تک یہ مشن جاری رکھے جائیں گے۔