کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان کی قیادت میں دیگر ممبران کے وفد کے ہمراہ احمد نواز ، DIG ٹریفک، کراچی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر DSP اور سیکشن افسر پریڈی بھی موجود تھے۔ جس میں کراچی کی تمام موبائل مارکیٹس کی پارکنگ ، نو پارکنگ اور دیگر مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور بات چیت میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بلڈنگوں میں پارکنگ کی جگہ موجود ہے اسے قابل استعمال بنایا جائے گا اور مزید آغا خان سوئم روڈ کی پارکنگ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا اور رضوان عرفان نے تعاون کا یقین دلایا کہ تمام دوکانداروں کو سرکلر جاری کیا جائے گا کہ موبائل مارکیٹ کے دوکاندار ایک مخصوص انداز میں پارکنگ کریں گے تاکہ کسٹمرز کو الگ جگہ میسر ہو سکے ۔ DIG ٹریفک، کراچی نے بروقت DSP پریڈی اور سیکشن افسر پریڈی کو ہدایات جاری کیں ۔
وفد نے کراچی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو سراہا کہ نظام میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔ وفد نے DIG ٹریفک، کراچی کو گلدستہ پیش کیا اور کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے دفتر آنے کی دعوت دی DIG ٹریفک، کراچی نے انکی دعوت کو قبول کیا کہ جلد ہی دورہ کیا جائےگا ۔