اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں کی رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے، جن گھرانوں کی آمدنی 50ہزارسے کم ہے وہ رجسٹریشن کراسکتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس پروگرام کے تحت راشن رعایت رجسٹریشن آج بند ہورہی ہے، 8171 سروس کے تحت گھرانوں کی رجسٹریشن آج رات12 بجے بند ہوجائے گی۔
احساس راشن رعایت کےتحت گھرانوں کی رجسٹریشن26 جنوری کو رات12بجے بند ہورہی ہے۔جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50ہزارماہانہ سے کم ہےکل تک انکا کوئی1 فرد اپنا شناختی کارڈ نمبر اس موبائل سم سے8171پر بھیجےجو اسکے نام پر رجسٹر ہے۔تاہم کریانہ دکانداروں کی راشن رجسٹریشن بذریعہ پورٹل جاری رہےگی pic.twitter.com/1cv7G5iaGK
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) January 25, 2022
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن گھرانوں کی آمدنی 50ہزارسے کم ہے وہ کل تک رجسٹریشن کراسکتےہیں، گھرانےکاایک فرد شناختی کارڈنمبراپنےنام رجسٹرڈسم سے8171پر بھیجے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نیشنل بینک کیساتھ پروگرام پرعملدرآمدکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، پروگرام کےتحت گھرانوں کی اہلیت کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے، بہت جلد گھرانوں کو اہلیت کے پیغامات بھیجے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کریانہ دکانداروں کی راشن رجسٹریشن بندنہیں ہوگی، کریانہ دکانداروں کی احساس راشن رجسٹریشن بذریعہ پورٹل جاری رہےگی۔