اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے جا رہے ہیں۔ شنگھائی کانفرنس سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور بی جے پی ایک صفحہ پر ہیں۔ پی ٹی آئی کا المیہ یہ ہے کہ وہ سیاست کی طرح خارجہ امور سے بھی لا علم ہے نالائق عمران نیازی نے پاکستان کے خارجہ امور کو برباد کر دیا تھا۔ عمران تو مودی کو مسڈ کا لز دیتا رہا۔