اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف
عباسی کی ملاقات. ملاقات میں حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد پر مبارکباد پیش کی. حنیف عباسی نے وزیرِ اعظم کو یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے فعال ہونے پر عوامی پزیرائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور وزیرِ اعظم کی عوامی فلاح کے اس منصوبے میں ذاتی دلچسپی پر خراجِ تحسین پیش کیا.