ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود نے کہا ہے کہ سی پیک کو خیبر پختونخوا سے بلوچستان تک ملانے کے سوا کھرب روپے مالیتی منصوبہ کی منظوری دے دی گئی ہے جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یارک سے سگو اور سگو سے ژوب تک سی پیک منصوبہ کے تحت دو سو دس کلومیٹر روڈ کی منظوری دی جاچکی ہے ،یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی حکومت کے مشترکہ اشتراک سے مکمل کیا جائےگا چین سے معاملات کی حتمی منظوری کے لیے سیکرٹری مواصلات چین کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس روٹ کی تکمیل سے نہ صرف خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے درمیان سفر آسان ہو جائے گا بلکہ اس خطہ کی معیشت بھی ترقی کرے گی انہوں نے کہا کہ یہ روٹ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے ماضی میں نظر انداز شدہ علاقوں سے گزرے گا جس سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے عوام بھی معاشی طور پر خوشحال ہونگے