لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں، اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے جب کہ بلاول اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکرقومی اسمبلی ڈمی ایوان کے ڈمی اسپیکر ہیں،ان کے کسی موقف کی اور خط کی کیا حیثیت ہوگی؟