اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سردار عبد القیوم نیازی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی صدارت کی زمہ داری سردار عبد القیوم نیازی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سردار عبد القیوم نیازی کو پارٹی کی تنظیم نو کی اہم ذمہ داری بھی سونپ دی۔ سردار عبد القیوم نیازی 2006 میں پہلی بار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے جبکہ 2021 میں وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے ان کا اقتدار 8 ماہ 14 روز پر مشتمل تھا۔