اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کروں گا، 4 مئی کو بھارت جا کر 5 مئی کو واپسی ہو گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری اور خواہش تھی لیکن ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔صحافی نے وزیرِ خارجہ سے سوال کیا کہ آپ بائے ایئر جائیں گے یا واہگہ کے ذریعے؟بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ میں بھارت بائی ایئر جاﺅں گا۔