کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں جبکہ ڈی ایم سیز نالوں کی صفائی کے لئے ہنگامی اقدامات کریں کیونکہ غیر معمولی بارشوں کی پیشن گوئی کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے اس ضمن میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں کے لئے نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے تمام عملے کو متحرک کرکے شہر میں نکاسی آب کے نظام کو فعال بنایا جائے اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ہنگامی اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے پاکستان سمیت پورے خطہ پر شدید اثرات ہیں۔