کراچی (بیورورپورٹ) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ملکر توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے ملاقات کی جس میں تھر کول اور توانائی کے شعبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ملکر توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دیا جائے گا، تھرکول سے نکلنے والے کولے سے گیس،فرٹیلازر اور آل کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔ ملاقات میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔