اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق خام تیل کتنا سستا پڑےگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کےلئے کارگو آئےگا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتربتاسکتا ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق روس سے خام تیل خریداری کامعاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہوا ہے۔