کراچی (کلچرل رپورٹر ) آرٹس کونسل میں عید پر چلنے والے اسٹیج ڈرامے ٴٴابا عیدکرادےٴٴ نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کردئے۔ ماضی میں کامیاب ترین اسٹیج شو پیش کرنے والے سردار احمد نے اپنے ڈرامے ٴٴابا عید کرادےٴٴ کی کامیابی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں بہت سے کامیاب ترین ڈرامے پیش کئے ہیں اس عید پر انہوں نے ڈرامہ رائٹر و کامیڈین رئوف لالہ اور نوجوان ڈائریکٹر نعمان خان کو لے کر ایک ڈرامہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی اور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کراچی والے اب بھی معیاری اسٹیج ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں جس کا ثبوت ہمارے ڈرامے ٴٴابا عید کرادےٴٴ کی کھڑکی توڑ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں دن ہر شو ہائوس فل گیا ہے جس سے ڈامے کی کامیابی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے والے ہر اداکار خاص طور پر رئوف لالہ، شکیل صدیقی، ولی شیخ، کاشف خان، نعیمہ گرج ، حنا ملک کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اسٹیج کے دنیا میں نووارد شرابیل صدیقی، عبداللہ لالہ، پنکی سحر ، عریشہ علی کی پرفارمنس سراہا۔ سردار احمد نے ڈرامے کی کامیابی اور عوام کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے عید الاضحی پر بھی ڈرامہ پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔