اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا،ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام، پارٹی،اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022ءکو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں، من گھڑت افواہ حقیقت نہیں، میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔