کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر و وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محکمہ آرکائیوز محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ بنگلہ دیسں کیوں بنا اور ہمارا ملک دولخت کیوں ہوا اب اگر دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوتے ہیں تو کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ پھر یہ کہا جائے ادھر ہم ادھر تم کا عمل شروع ہو اور خدانخواستہ بنگلہ دیسں کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے سپریم کورٹ ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے ایک ہی دن انتخابات کا فیصلہ دے تاکہ قومی یکجہتی برقرار رہے انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کو مقدم رکھ کر سپریم کورٹ کے ججز. سیاست دانوں اور عوام کو ایک پیج پر آنا ہوگا کیونکہ پاکستان میں خلفشار سے ملک کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں طارق حسن نے کہا کہ ملک ہوگا تو ججز اور سیاست داں اپنا کردار ادا کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سندھ اور بلوجستان کی مدت مکمل ہونے پر ملک بھر میں ایک ہی وقت میں انتخابات کا حکم دے طارق حسن نے کہا کہ دو صوبوں کے الگ انتخابات سے ملک دو حصوں میں تقسیم ہونے کا شدید خطرہ اور دو صوبوں و قومی اسمبلی کے نتائج پر اثرات مرتب ہونگے تو موجودہ صورتحال میں عدالت فل کورٹ تشکیل دیکر نظرثانی کرئے طارق حسن نے کہا ضرورت اس امر کی ہے آئینی مدت پوری ہونے پر نگراں حکومتیں قائم ہوں اس کے بعد ہی ملک بھر ایک وقت میں انتخابات کرائے جائیں اگر اسکے لئے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں بحال کرنی ہو تو فوری طور پر کردی جائیں.