سرینگر( نمائندہ خصوصی )بھارت کی اسلام کے دشمن اور ہندوتوا قوتیں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور اسلام کی شبیہ کو خراب کرنے پر تلی ہوئی ہوئی ہیں اور تازہ ترین واقعے میں مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹاخوں میں قرآنی آیات پائی گئی ہیں۔
سرینگر میں لوگوں کا کہناہے کہ ہندوتوا قوتیں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو شکست دینے میں ناکام ہوئی ہیں اسی لئے اب وہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے جان بوجھ کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔ لوگوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور ایسے پٹاخوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جن میں قرآن پاک کے آیات کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے پٹاخوں میں قرآن پاک کی آیات کو استعمال کرنے والے یونٹوں پر مکمل پابندی عائد کرنے اس طرح کے پٹاخے بنانے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بھارت کی فسطائی حکومت مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو مسلط کرنے کے لئے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا اور نوجوانوں کو اسلام سے دور کرنے کے لئے سازشیں کر رہی ہے۔