لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ ہمیں نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ کھیلنے کے مشورے دیے جارہے ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان نے تجویز پیش کی ہے کہ بھارت اپنے ایشیا کپ کے میچ نیوٹرل مقام پر کھیلے جبکہ پاکستانی ٹیم دوسری ٹیموں کے ساتھ پاکستان ہی میں کھیلے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ تجویز ایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سیاسی تناو¿ کی وجہ سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرچکا ہے اور اس نے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کررکھی ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے اس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے میچ ہوم گراﺅنڈز پر کھیلے گا جبکہ بھارت اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔ ہم نے یہ تجویزایشین کرکٹ کونسل کو بھیج دی ہے۔نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ ا?ئندہ ماہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کےشنگھائی کو ا?پریشن ا?رگنائزیشن میں شرکت کے لیے بھارت کے دورے سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری ا?ئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سے کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ تعلقات پر جمی برف پگھلتی رہی، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو بھارت پاکستان میں 2025 میں ہونےو الی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلنے پر غور کرے گا۔ چنانچہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ ہم ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں اور ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت بھی جائیں۔\