لاہور (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے مکی آرتھر کی پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سابق چیئرمین نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کو واپس لایا جو بظاہر اپنی کاﺅنٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، ایسا فیصلہ گاﺅں کے سرکس میں جوکر کی طرح ہے۔یہ پہلا وقع نہیں جب سابق چیئرمین رمیز راجا نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنقید کے نشتر چلاچکے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں انہیں ہٹا کر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو عہدہ سونپا گیا تھا، رمیز راجہ کو سال 2021ءمیں عمران خان نے چیئرمین پی سی بی بنایا تھا۔واضح رہے کہ مکی آرتھر نے 2016ءسے 2019ءتک پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن جبکہ آئی سی سی چیمئینز ٹرافی جتوائی تھی۔