اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس (آج)نو جون کو ہوگا جس میں الیکشن ترمیمی بل 2022اور نیب ترمیمی بل 2022کی منظوری لئے جانے کاامکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا تھا جس میں موجودہ معاشی صورتحال پر بحث اور بھارتی عدالتی کی جانب سے کشمیری رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی گئی اور اجلاس سات جون تک ملتوی کر دیا گیا تھا تاہم بعد میں شیڈول تبدیل کیا گیا جس کے مطابق اجلاس (آج)جمعرات کو ہوگا ۔