کراچی(نمائندہ خصوصی ) عید سے قبل انٹرسٹی بس مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔مسافروں کے مطابق کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جاتا ہا جبکہ سانگھڑ جانے والے مسافروں سے 2300 تک کرایہ وصول کیا جانے گا۔مسافروں کے مطابق عام دنوں میں حیدرآباد تک کرایہ 500 اور سانگھڑ تک 700 روپے لیا جاتا ہے، عید بھی اپنوں میں منانی ہے اس لیے مجبوراً کرایہ دینا پڑا ۔دوسری جانب بس مالکان کے مطابق واپسی میں گاڑیاں خالی آرہی ہیں اور ڈیزل بھی مہنگا ہے جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ۔