اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کا ویڈیو پوڈ کاسٹ انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے مشاہد حسین سید کو قومی نشریاتی ادارے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیے گئے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جن میں نئے قائم ہونے والے اسپورٹس چینل، انگریزی چینل 87.6، ٹیکنالوجی چینل، ورلڈ اینڈ ایکسٹرنل سروس اور ریڈیو پاکستان کے مقبول ترین چینل صوت القرآن چینل بھی شامل ہے۔ انہوں نے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل، جنرل نیوز روم، سوشل میڈیا اور نیوز اسٹوڈیوز کا بھی دورہ کیا۔ جناب مشاہد حسین سید نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن کی جانب سے براڈکاسٹنگ کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک کی پہچان اور فخر ہے۔ ریڈیو سے اپنی خصوصی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیو ان کا رومانس ہے انہوں نے کہا کہ معلومات پھیلانے میں ریڈیو کا کردار بہت اہم ہے اور یہ ریڈیو ہی ہے جس نے خارجہ امور میں ان کی دلچسپی پیدا کی۔ مشاہد حسین سید نے بطور وزیر اطلاعات اپنے دنوں کو یاد کیا جب انہوں نے ایک ایف ایم چینل کا افتتاح کیا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ ریڈیو کو مادر وطن کی آزادی کا اعلان کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کچھ بڑے ناموں کو بھی یاد کیا جو ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے
pbc