اسلام آباد() وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سیاسی سرمائے پر ان کے اثرات کی پرواہ نہیں کی کیونکہ ایسا کرنا پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔وزیراعظم نے مزید لکھا کہ کب تک ہم قومی فرائض کی قیمت پر اپنے تنگ مفادات کی نذر ہوتے رہیں گے