کراچی (نمائندہ خصوصی) ایران نے پاکستان میں 25ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے ٹریکٹرز،کمبائنڈہارویسٹرس ،دیگرزرعی مشینری دینے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق مشیرزراعت منظور وسان سے ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات ہوئی، ملاقات ایرانی قونصل جنرل نے بتایا کہ ایران نے سندھ کے زرعی سیکٹراوردیگرشعبوں میں 25ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔قونصل جنرل نے ٹریکٹرز، کمبائنڈہارویسٹرس اور دیگرزرعی مشینری دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا سیڈ، کولڈ اسٹوریج اور فروٹ دیگر ممالک سے سستی قیمت پر فراہم کریں گے۔اس موقع پر مشیرزراعت منظوروسان نے کہا کہ صوبے میں کسانوں کی خواہش پر نئی زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروانا چاہتے ہیں۔منظوروسان نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار اور حیدرآباد کے بنانا ایران کوایکسپورٹ کرتے ہیں،عمران خان کے دور میں سندھ کے حصے کے پانی پر کٹ لگایا گیا۔