کراچی (نمائندہ خصوصی ) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Yang Yundongنے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چین سے سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی تعینات اس ضمن میں اہم ثابت ہوگی۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت دی ہے