لاہور (بیورو رپورٹ) ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی، اب تک 23کروڑ 53لاکھ 88ہزار افراد کا شمار کر لیا گیا ۔ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق عید الفطر کی وجہ سے فیلڈ آپریشن میں 5دن کا وقفہ کیا گیا ہے، مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 21سے 25اپریل تک روک دیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد سمیت 19اضلاع میں مردم شماری کا کام مکمل ہونا باقی ہے۔ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں بھی تاحال مردم شماری مکمل نہ ہو سکی، 26 اپریل کو مردم شماری کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔