لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب ہمارے ایک اور کارکن یعنی تحریک انصاف انسٹاگرام لیڈ عطاالرحمن کوفیصل ٹاﺅن لاہورسے اٹھا لیا گیا۔ اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کے اغواءکی شدیدمذمت کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ عطاالرحمن15برس سے ہمارے ساتھ ہیں۔ طاقتور پوری ڈھٹائی سے تمام قوانین پامال کرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں ریلیز عطاءالرحمن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔