اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سفارت خانے میں تعینات کمرشل قونصلرغلام قادر نے کہا ہے کہ 2022 میں پہلی بار پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 10 لاکھ ٹن سے زیادہ کے حجم کےساتھ 455 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے اشارہ کیا کہ عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے مطابق گزشتہ سال، زرعی مصنوعات کی دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے پاکستان سے مختلف اقسام کے 1.19 ملین ٹن سے زیادہ چاول درآمد کیے جو 1.19 ملین ٹن سے زائد چاول کی درآمدات ہیں۔گزشتہ سا ل کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کی طرف سے سہولت اور تاجروں کی محنت کی وجہ سے چین کو ہماری چاول کی برآمدات پہلی بار ایک ملین ٹن سے تجاوز کر گئیں۔ چین کے کھلنے کے ساتھ ان برآمدات میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق، 2022 میں، پاکستان سے چین کی سیمی یا ہولی ملڈ چاول (کموڈیٹی کوڈ: 10063020) کی درآمدات 211.88 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ دو قسم کے ٹوٹاچاول (کموڈیٹی کوڈ :01,04,020) 10064080) بالترتیب 162.78 ملین اور 80.74 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔قادر نے کہاچینی حکومت آف لائن اور آن لائن پویلین قائم کر کے پاکستان کی مدد کر رہی ہے اور پاکستانی چاول نے چین میں ای کامرس پلیٹ فارم کو حیران کر دیا ہے اور اس کی فروخت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔