اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ فل کورٹ بلا کر فیصلہ دیتی تو زیادہ اچھا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے، اب بھی راستہ موجود ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوں۔سراج الحق نے کہا کہ الیکشن پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں، ہم سب اسٹیک ہولڈرز ہیں، ہم نے تو لوگوں کو حرم میں بیٹھ کر کیے معاہدوں سے بھی پھرتے دیکھا، معاہدے پر عوام گواہ بن جائیں تو پھر عوام خود نگرانی کریں گے۔