طور خم (نمائندہ خصوصی)آرمی اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے لینڈسلائیڈنگ کے بعد بند ہونے والا طورخم بارڈر پر سڑک کا بیشتر حصہ کلیئر کردیا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ،12 افراد زخمی ہیں۔ آخری اطلاعات تک ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے مزید افرادکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 18 کنٹینر ملبے سے نکالے گئے ہیں اور 15 سے زائدکنٹینر اب بھی ملبے تلے دبےءہیں۔آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں آلات اور مشینری کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں، اس کے علاوہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے بھی امدادی آپریشن میں حصہ لیایاد رہے کہ طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پیر کی رات 2 بجے پہاڑی تودا گرنے سے متعدد ٹرک دب گئے تھے۔