کراچی (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان اور سندھ کی ترقی ، خوشحالی اور حفاظت کیلیئے خصوصی دعائیں کی جائیں حکمرانوں کی نااہلی کے باعث مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کردیا ہے پرائس کنٹرول کے ادارے کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں لوگ اپنے جگر گوشوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈالمیا روڈ پر کوئلہ کنگز ریسٹورنٹ کی گرانڈ اوپننگ اور فنکشنل لیگ کے رہنما سید عقیل حیدر شاہ کی دعوت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر کے معززین اور پارٹی کے رہنما موجود تھے سید صدرالدین شاہ راشدی نے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی سندھ حکومت ایسے چل رہی ہیں جیسے بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلتی ہے سندھ کے عوام کو اس عوام دشمن حکمرانوں کے آسرے پر نہیں چھوڑ سکتے عوام اب جاگ چکے ہیں عوام کو کبھی بھی بے سہارا نہیں چھوڑیں گے حکومت عوام کو رلیف دینے کے بجائے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں سیلاب زدگان ابھی تک بے گھر کھلے آسمان تلے بھوکے بیٹھے ہیں – انہوں نے کہا کہ
سندھ کے نااہل کرپٹ حکمرانوں نے آٹا چوری میں مہارت حاصل کر لی ہے – سندھ میں صحت تعلیم آبپاشی کا نظام مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکا ہے سندھ کے عوام بدحال ہیں اور حکمران خوش حال ہوتے جارہے ہیں سندھ میں ترقیاتی کام برائے نام ہیں صرف کاغزات کا پیٹ بھرا جارہا ہے اب نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا مستقبل نوجوانوں کا ہے ہم نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔