لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج بروزجمعرات بمقام دفتروزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے،جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پاکستان سید مشاہد حسین خالد،علامہ محمد ڈاکٹر حسین اکبر،مفتی فضل جمیل رضوی، حافظ عبدالغفور،مولانا محمد یسین ظفر،مفتی فیصل احمد،مولانا راغب حسین نعیمی،مفتی محمد یوسف کشمیری،مفتی علی اصغر عطاری،قاری مہر اللہ،سید حبیب اللہ چشتی،مولانا اسد زکریا قاسمی،مفتی ضمیر احمد ساجد،پیر سید شاہد علی جیلانی،مولانا عبدالرف مدنی،مولانااشرف علی،مولانا عبدالمالک بروہی،غلام مرتضی،چیف میٹ سردار سرفراز،زین العابدین اور زونل ممبران اسلام آباد میں مفتی محمد اقبال نعیمی علامہ سجاد حسین نقوی مفتی عبد السلام جلالی مولانا ابو بکر صدیق حنیف،محکمہ موسمیات سے راشد بلال و دیگر حضرات شامل ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ شوال المکرم 1444ھ کے چاند کی ریت کا فیصلہ کیا جائے گا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ ماہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں،چاند دیکھنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دی جا سکتی ہے چیئرمین 0321-9410041/0333-9100619،ڈی جی مذہبی امور 0300-6831822،دفتر ڈائریکٹر مذہبی امور اسلام آباد 051-9201425۔