کراچی (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے زرخیز ہے اور سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کررہی ہے ۔ یہ بات انھوں نے علی ہاوس کراچی میں تین رکنی چائنیز سول انجنیئرنگ کارپوریشن(CEC) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے زرخیز ہے اورچائنیز وفد نے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے جس پر سندھ حکومت اپنی قیادت کی ہدایات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کو ہر ممکنا سہولیات اور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چائنیز انجنیئرنگ کمپنی سندھ میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہےاور چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے والے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو مکمل سپورٹ کیا جارہا ہے۔ وزیر بلدیات نے چائنیز وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے سندھ میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ وفد میں چائنیز سول انجنیئرنگ کارپوریشن کے ایم ڈی (CEC) مسٹر وانگ۔ ایڈوائزر (CCEC) شعیب احمد اور ڈپٹی جنرل مینجنر مسٹر زانگ جن شامل تھے۔