اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر عارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل ، 2023 کی توثیق کر دی۔بل کا مقصد اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کا قیام عمل میں لانا ہے ۔صدر مملکت نے پیر روشان انسٹیٹیوٹ آف پراگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز ، میران شاہ بل ، 2023 ءکی بھی توثیق کر دی،بل کا مقصد میران شاہ ، خیبر پختونخواہ میں پیر روشان انسٹیٹیوٹ کا قیام ہے ،صدر عارف علوی نے بلز کی توثیق آئین کے آرٹیکلز 70 اور 75 کے تحت کی ۔