نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)مودی کاہندوستان رمضان المبارک میں مسلمانوں کیلئے وبالِ جان بن گیا ، ہندوانتہا پسندوں نے اتر کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو نماز تراویح سے روک دیا،ہندوانتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے 60 سے زائد غنڈوں کا مسجد پر دھاوا ،،، نمازیوں پر تشدد کیا،،، مسجد کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق مودی کا ہندوستان بنا مسلمانوں کیلئے وبالِ جان بن گیا ، مذہبی انتہاپسندی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہونے گا،ہندوانتہا پسندوں نے اتر کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو نماز تراویح سے روک دیا۔ ہندوانتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے 60 سے زائد غنڈوں نے ہزاری باغ مسجد پر دھاوا بول دیا،نمازیوں پر تشدد کیا اور مسجد کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا۔ موقع پر موجود بھارتی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ شکایت لگانے پر علاقہ مجسٹریٹ نے مسجد کے آدھے حصے کو ہی سیل کر ڈالا۔بھارت میں مسلمانو ں کو نماز سے روکنے کے کل 31 واقعات رپورٹ ہو چکے۔ 24مارچ کو بجرنگ دل کے غنڈوں نے مراد آباد میں مسلمانوں کو نماز تراویح سے روکا تھا۔24اور 26 مارچ کو نوایڈہ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز عشااور تراویح سے روکا۔ 31مارچ کو بیہار کے مدرسہ عزیزیہ کو ہندو مذہبی تہوار کے دوران نذرِ آتش کر دیا گیا۔