اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دےدیا۔سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں طلبی کے معاملے پر ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے اور 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔