اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف میں کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی نواز شریف سے بھی اہم ملاقات ہو گی جبکہ وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔