کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) کسٹم انٹیلیجنس کے چینی کے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
گزشتہ روز کوئٹہ کے مضافات ہزار گنجی میں گوداموں پر چھاپے 2550 بوریاں چینی برامد کر لی گئی چھاپے کے دروان تقریبا 128 میٹرک ٹن چینی اور 200 عدد ٹائر ز بھی برآمد کئے گئے
برآمد کی گئے سامان کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کو واضح ہدایات دی ۔ جس پر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کوئٹہ چودھری محمد جاوید نے صوبے کے محل وقوع کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ٹیم جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس فہد بشیر ، اسسٹنٹ ڈایریکٹر، اور انسپکٹر حمید حبیب و دیگر اسٹاف شامل ہیں کو چینی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لئے متحرک کیا۔ جنھوں نے گذشتہ روز ہزار گنجی کے مقام پر گوداموں پر چھاپہ مار کر ہزاروں پارسلز چینی برآمد کی۔