جینان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لیاوچھینگ میں پولیس افسران کی فوری کارروائی سے ایک پاکستانی تاجر کو مزید معاشی نقصان سے بچنے میں مدد ملی ہے۔
ایک پاکستانی تاجر شہر کے اقتصادی ترقیاتی زون میں لاکھوں یوآن کی بین الاقوامی تجارتی لین دین میں دھوکہ دہی کا شبہ ہونے پر مدد کے لیے پولیس کے پاس پہنچا۔
ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران فان شنگ ژی اور لیو سیڈا نے مقدمہ درج کرنے کے بعد فوری طور پر تفتیش شروع کر دی۔
لیو نے کہا کہ ہم نے سامان سے منسلک تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جس میں ڈیلیوری نوٹ، نقل و حمل کا ریکارڈ، پیکنگ اور وزن کا ڈیٹا اور برآمدات کاکسٹمز ڈیکلریشن فارم وغیرہ شامل ہیں۔ جرم کے شواہد اکٹھے کرنے کے علاوہ پولیس اگلی دوپہر کو ان لوگوں کی رقم واپس لینے میں کامیاب ہو گئی جن کی ترسیل نہیں ہوئی تھی۔ اب کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے لیے حیرت کی بات تھی کہ پولیس حکام کو چین میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے شکریہ کا خط موصول ہوا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔
اظہارتشکر کے خط میں لکھا گیا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان صحت مند تجارتی تبادلے کو برقرار رکھنے اور چین میں پاکستانیوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے دونوں پولیس افسران کی کوششوں پر انکی بے حد تعریف کرتے ہیں۔
فان شنگ ژی نے کہا کہ چین کا کھلا پن بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور عالمی اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی چین کا مطالعہ کرنے، کام کرنے اور یہاں آباد ہونے کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اظہار ِ تشکر نہ صرف تعریف بلکہ حوصلہ افزا بھی ہے۔ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ قائم رہے۔