لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی سکیورٹی میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیئر مین تحریک انصاف کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات سامنے ا?نے پر ان کی سکیورٹی میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے سکیورٹی سکواڈ میں نئے گارڈز شامل کیے جائیں گے۔ زمان پارک میں گزشتہ روز سکیورٹی کے فرائض کیلئے انٹرویوز کیے گئے، انٹرویوز سابق وزیر اعظم عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ نے کیے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے اوپر قاتلانہ حملوں کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔