رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی )سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا جس میں متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار کیے گئے ہیں، ڈاکووں کے 8 سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس نے ڈاکوﺅں اور عسکریت پسندوں کے 4 ٹھکانے جلا دیے، لٹھانی گینگ کے ٹھکانے تباہ کر کے قبضے میں لے لیے۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکوﺅں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے اور متعدد سہولت کاروں کو حراست لیا گیا ہے، انڈس ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔عرفان سموں کے مطابق مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب ڈی پی او مہر ناصر سیال نے کہا ہے کہ کچا چراغ شاہ میں جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی جاری رہی جہاں پر ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک آپریشن میں 4 ڈاکو مار جا چکے ہیں اور 8 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔