اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی محمدجنید انوار چوہدری کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے جس کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے-معاون خصوصی محمدجنید انوار کا عہدہ وزیر مملکت کاہوگا-ذرائع کے مطابق محمد جنید انوار چوہدری وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہونگے -محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شکایات سیل میں پاکستان بھر سے عوامی نوعیت کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا اوراپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائیں گے-انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے -اعتماد کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں –