اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کر دی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک، علاقائی ترقی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں میری ٹائم افیئرز اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر برائے منصوبہ بندی کی درخواست پر ایرانی سفیر نے بلوچستان کے لیے بجلی کی پیداوار بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔