لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق زمان پارک پہنچ گئے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی تناو کو کم کرنے کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں وفد مفاہمت کا پیغام لے کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں لیاقت بلوچ اور امیر العظیم بھی شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی تناو کم کرنے پر زور دیا، اس موقع پر محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔