لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سربراہی میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔