اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر صحت اور رہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری دوستوں کومشکلات میں نہیں ڈالتے۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ شیدے ٹلی کو سوائے پھلجھڑیاں چھوڑنے کے آتا ہی کیا ہے، شیخ رشید کو پانچویں گیٹ سے خیرات ملنا بند ہو چکی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پھر کہتا ہوں کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے ۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ سیاسی لیڈر خطرے کا بیانیہ گھڑ کر گھر میں چھپا نہیں کرتے ۔