کراچی (نمائندہ خصوصی )کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو سرکاری نرخ پر اشیا کی فراہمی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں بچت بازار قائم کرنے کے انتظامات بھی کئے ہیں۔ کمشنر نے کہا ہے کہ تمام افسران فیلڈ میں رہیں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلا ف بلارعایت کارروائیں کریں یقینی بنائیں کہ شہریوں کو ریلیف ملے اور ان کی شکایات دور ہوں شہریوں کی شکایت بھی سنیں اور ان کا ازالہ کریں جہاں زائد قیمت کی شکایت ملے وہیں دکاندار کی موجودگی میں سرکاری نرخ اپنی نگرانی مین سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں۔ کمشنر آفس کے مطابق ماہ رمضان المبار ک کے24 ویں روز 58 گران فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی دولاکھ88ہزار سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا..۔تفصیلات کے مطابق4 آٹے والوںپر 43ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا7 بیکری والوں پر 34ہزار ر روپے جرمانہ عاید کیا گیا 9 پولٹری والوں پر36ہزار 10گروسری والوں پر 57 ہزار ایک گوشت والے پر دو ہزار جرمانہ چھ سبزی والوں پر 17 ہزار روپے4 فروٹ والوں پر 3 ہزار روپے17دودھ والوں پر 95ر ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔